اولڈ دھابیجی: الحمد جنت آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

ٹھٹھہ (رپورٹ: جاوید لطیف میمن / نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) اولڈ دھابیجی میں واقع الحمد جنت آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بروقت اور مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں مکمل طور پر قابو پا لیا گیا، جس کے باعث بڑا جانی و مالی نقصان ہونے سے بچ گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو نبی بخش سولنگی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایات پر تمام متعلقہ اداروں نے فوری اور مؤثر اقدامات کیے۔ فائر بریگیڈ، ایف ڈبلیو او، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مالی نقصان بھی محدود رہا۔

اس موقع پر فیکٹری کے مالک علی رؤف نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی کے باعث فیکٹری کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا کہ اتنی بڑی آگ پر اتنے کم وقت میں قابو پایا گیا اور نقصان بھی کم سے کم رہا۔

علی رؤف نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مثالی کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

مزید خبریں

Back to top button