ایمازون نے دوبارہ ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری شروع کر دی

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون آئندہ دنوں میں ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
امریکی خبر رساں اداروں رائٹرز اور بلومبرگ کے مطابق، ایمازون کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی جیسی جلد مزید نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب کمپنی نے صرف تین ماہ قبل 14 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، اس دوران متاثر ہونے والے ملازمین کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے، تاہم یہ لہر ماضی میں ہونے والی بڑی چھانٹیوں کے برابر یا اس سے کم بھی ہو سکتی ہے۔
تاحال ایمازون کی جانب سے ان رپورٹس پر کوئی باضابطہ مؤقف یا وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم ممکنہ فیصلے نے ملازمین اور ٹیک انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔



