لاڑکانہ: جاوید بلیدی نے کامران گورڑ کو 98 ووٹوں سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا صدارتی انتخاب جیت لیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں وکلا برادری نے ووٹ کی طاقت سے روایت بدل ڈالی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے صدارتی انتخاب میں پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ جاوید بلیدی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار ایڈووکیٹ کامران گورڑ کو 98 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی، انتخابی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ جاوید بلیدی نے 464 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ایڈووکیٹ کامران گورڑ 367 ووٹوں تک محدود رہے، دیگر نشستوں کے نتائج بھی دلچسپ اور معنی خیز رہے، نائب صدر کی نشست پر بھی آزاد امیدوار عامر عباسی نے 415 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز لائرز فورم کے امیدوار ثناء اللہ بھٹو 406 ووٹ لے کر ناکام قرار پائے البتہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر سوہو نے 439 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ آزاد امیدوار واجد کھوکھر 390 ووٹوں تک محدود رہے، اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر پیپلز پارٹی کے جمیل عمرانی 426 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار اعجاز منگی 391 ووٹ حاصل کر سکے، لائبریرین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے شفقت جتوئی نے 464 ووٹ حاصل کیے جبکہ اطہر امجد تنیو 324 ووٹ لے سکے، خازن کی نشست پر آزاد امیدوار مہدی شاہ نے 464 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار قدیر کو 320 ووٹ مل سکے، سیاسی مبصرین کے مطابق لاڑکانہ جیسے مضبوط سیاسی قلعے میں پیپلز پارٹی کو سب سے اہم صدارتی نشست پر شکست ملنا محض ایک انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ پارٹی کی مجموعی کارکردگی اور عوامی تاثر پر سنجیدہ سوالیہ نشان ہے.

مزید خبریں

Back to top button