تھرپارکر: گزشتہ تین ہفتوں کے دوران غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث45 معصوم بچےدم توڑ گئے

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے اسپتال میں گزشتہ تین ہفتوں میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث 45 معصوم بچے دم توڑ گئے جب کہ 75 بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔

ایم ایس سول اسپتال مٹھی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔

ایم ایس کے مطابق سردی اور غذائی قلت کے باعث یہ بچے پیدائشی طور پر کم وزن اور مختلف بیماریوں کا شکار تھے جو دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔

ایم ایس مٹھی اسپتال کا کہنا ہےکہ بچوں کے  وارڈ میں گنجائش 70 بچوں کی ہے جب کہ اس وقت سردی اور دیگر امراض میں مبتلا 76 بچے زیر علاج ہیں۔

بیمار بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button