ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کل متوقع

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کےہیڈکوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا کل پریس کانفرنس کریں گے۔پی سی بی کے مطابق پریس کانفرس اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید بھی پریس کانفرنس میں موجود ہوں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائےگا۔

مزید خبریں

Back to top button