لاہور:گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی،2افرادجاں بحق،180افراد بحفاظت ریسکیو،وزیراعلیٰ نے ڈرون ویڈیو جاری کردی

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،2افراد جاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک،ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 180 افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 25سالہ شہریار،30سالہ عمران شامل ہیں۔
I am monitoring the entire evacuation and rescue operation through our Safe City drone system. The drone team has been a big help in assisting the teams by using latest technology. Bravo ! pic.twitter.com/ROjy69huUS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 24, 2026
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کی بیسمنٹ تک محدود ہے اور اسے بجھانے کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل سے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس وقت عمارت کے اندر کوئی شخص موجود نہیں۔
چیف سیکرٹری کے مطابق آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیسمنٹ میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے جس کے باعث آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
ہوٹل کی چودھویں منزل پر موجود ایک شخص ہمایوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت وہ چودھویں منزل پر تھا، تاہم صورتحال بگڑنے پر وہ سیڑھیوں کے ذریعے نیچے آ گیا اور محفوظ رہا۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی و ریسکیو کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
Alhamdolillah, a major tragedy was averted today at Indigo Tower, Gulberg. Upon receiving reports of a fire in the basement, the Emergency Response Team was immediately mobilised. Minister Energy Faisal Khokhar, Commissioner, DC and all concerned officials are present on site to… pic.twitter.com/RUvneoxalR
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 24, 2026



