اقوامِ متحدہ کی دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سندھ طاس معاہدے پر بھارت کی مسلسل خاموشی برقرار ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن گزرے 35 دن ہوگئے مگر نئی دہلی نے کوئی جواب نہ دیا۔
سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے اقدامات پر اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی جانب سے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے پینتیس دن گزر چکے ہیں، تاہم نئی دہلی نے اب تک کوئی باضابطہ جواب جمع نہیں کرایا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے سولہ دسمبر دوہزار پچیس تک اپنے اقدامات کی وضاحت طلب کی گئی تھی، مگر ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ اقوامِ متحدہ اب بھی بھارت کے جواب کی منتظر ہے جبکہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق سوالات بدستور برقرار ہیں اور بھارت کی خاموشی بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔



