خیبرپختونخوا حکومت تیراہ آپریشن کی اجازت دے کر اب مخالفت کر رہی ہے، ڈاکٹرعباد اللہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں آپریشن خیبرپختونخوا حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، جس کی مںظوری وزیراعلی کی صدارت میں ہونے والے ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
پشاور پریس کلب میں ملسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مریضی جاوید عباسی کے ہمرا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ وادی تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اگر حکومت بروقت فیصلہ کرتی تو برف باری سے قبل علاقہ کلیئر ہوتا، آپریشن سے اتفاق کے بعد اب صوبائی حکومت بھڑکے ماررہی ہے۔
کمشنر اور ڈی سی نے آپریشن معاہدہ پر دستخط کیے ہیں، کیا وہ صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں آپریشن کے لیے صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کیے 95 ہزار آئی ڈی پیز کے لیے فی کس ایک لاکھ 25 ہزار روپے کون دے رہا ہے، تیراہ آپریشن کا فیصلہ ایپکیس کمیٹی میں ہوا جس کی صدارت وزیراعلی نے کی۔
اگر وزیراعلی کا کنٹرول نہیں تو وہ استعفی دے دیں، خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ سٹریٹ موومنٹ پر ہے گلی کوچوں کی سیاست کی جارہی ہے، وفاق سے صوبائی حکومت کو 8 سو بلین روپے دہشت گردی کے خلاف ملے یہ پیسے کہاں خرچ کیے گئے، کسی قبائلی علاقے میں پولیس سٹیشن نہیں، فرانزک لیبارٹری تک نہیں، خیبرپختونخوا امن کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے۔
خیبر پختون خوا حکومت دہشت گردوں کی مخالفت کی بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے، جب افغانستان میں طالبان آئے تو جنرل فیض ایک کپ چائے کے لیے دوسرے دن افغانستان پہنچ گئے تھے اس سے کیا سبق لیا جائے، اس وقت صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور عوام کے مینڈیٹ کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختون خوا جس طرح اپریشن کی عوام میں مخالفت کر رہے ہیں اس کی وہ پہلے اجازت دے چکے ہیں، صوبائی حکومت کو آن بورڈ لے کر تیراہ اپریشن شروع کیا گیا، صوبائی حکومت نے ہی تیرا اپریشن کے لیے چار ارب روپے ریلیز کیے ہیں یہ تو وفاقی حکومت نے جاری نہیں کیے، اگر پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کے پاس تیراہ اپریشن کا متبادل ہے تو سامنے لائے مرکز اس سے ماننے کے لیے تیار ہے۔
عمران خان نے کئی بجٹ پاس کیے لیکن خیبر پختون خواہ کو این ایف سی کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جس پر پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی، خیبرپختونخوا بدامنی کے شکار ہے صوبے وزیراعلی دوسرے صوبوں کے گلی کوچوں کے چکر کاٹ رہا ہے کیا عوام نے مینڈیٹ ان کو گلی کوچوں کے چکر کاٹنے کے لیے دیا ہے۔



