مری میں برف کاطوفان،راستے بند،عظمیٰ بخاری نے اپیل کردی

مری(جانو ڈاٹ پی کے)مری گلیات و گردونواح میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیاحوں سے مری نہ آنے کی درخواست کردی۔اپنے بیان میں کہا کہ مری میں گنجائش سے زیادہ سیاح آگئے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں گشتہ روز سے 18 انچز تک برفباری پڑ چکی ہے،17میل سے مری جانے والی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ،مال روڈ سے براستہ جھیکاگلی ایکسپرکس وے اسلام آباد راولپنڈی کے لیے کھول دی گئی یے،مری مال روڈ براستہ کلڈنہ بازار GT روڈ راولپنڈی کے لیے کھول دی گئی ہے مگر ٹریفک بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے سلو ہے۔
جھیکاگلی ٹو پی سی بھوربن روڑ آزاد کشمیر جانے والوں کے لیے کھول دی گئ ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام محکمے فیلڈ میں موجو د ہیں۔برف ہٹانے کا کام ڈی سی اور متعلقہ انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کر رہی ہے،مری و راولپنڈی انتظامیہ پوری طرح الرٹ اور فیلڈ میں موجود ہے،ایکسپریس ہائی وے سمیت تمام اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔



