افغانستان میں برفانی طوفان،14افرادجاں بحق

کابل(جانو ڈاٹ پی کے)افغانستان میں شدید برفانی طوفان نے تباہی مچادی ۔ مختلف واقعات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث افغانستان کی اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ کابل کا شمالی افغانستان کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق سلانگ پاس میں12فٹ برف پڑی جہاں درجنوں گاڑیاں برف تلے دب گئی ہیں۔خوست اور پکتیہ صوبے کی رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔کابل،بامیان،ننگرہار، قندہاراورمیدان وردک میں بھی شدید برفباری ہورہی ہے۔



