شہدادکوٹ میں سیپکو اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، بجلی نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائیاں شروع

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شہدادکوٹ میں سیپکو اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، بجلی نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائیاں شروع کردی گئیں، سیپکو اور رینجرز نے بجلی نادہندگان کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عدم ادائیگی پر 3 ٹرانسفارمر اتار دیے، اس دوران 60 سے زائد کنڈے کاٹ دیے گئے جبکہ 7 بجلی نادہندگان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، سیپکو حکام کے مطابق گرفتار افراد کو شام تک بقایاجات ادا کرنے کی مہلت دی گئی ہے بصورت دیگر مقدمات درج کیے جائیں گے، نادہندگان پر لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں.



