بھارت کی معشیت دھڑام سے نیچے گر گئی،بھارتی روپیہ’’ٹکے‘‘ٹوکری ہوگیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی معشیت دھڑام سے نیچے گر گئی،بھارتی روپیہ’’ٹکے‘‘ٹوکری ہوگیا۔بھارت میں سیاست کے بعد معاشی بحران شدت اختیار کر گیا۔ بھارتی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گئیں۔ کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر کے بدلے 91.77 بھارتی روپے مل رہے ہیں۔دو دن پہلے ہی بھارتی رپیہ کم ترین سطح کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔جو اب مزید نیچے چلا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روپیہ کی بہتری کا انحصار امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات پر ہے،جو مہینوں سے تعطل کا شکار ہیں۔درآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی ڈالر طلب نے بھی روپیہ پر دباؤ بڑھایا ہے۔



