ہالا،ڈاکوؤں نے دکاندار کو یرغمال بناکر2کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل لوٹ لئے

ھالا(رپورٹ:امجد راجپوت/نمائندجانوڈاٹ پی کے)ہالا میں چوری کی بڑی واردات صبح سویرے ہالا کی مصروف ترین درگاہ روڈ پر چوری کی ایک بڑی واردات پیش آ گئی، جہاں نامعلوم مسلح افراد ہندو تاجر کی زندگی بھر کی جمع پونجی لے اڑے۔

ہالا کی درگاہ روڈ پر واقع موبائل فون کی دکان پر پانچ مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ واردات کے دوران مسلح افراد نے دکان کے سامنے واقع ہوٹل کے مالک کو ہوٹل کے اندر یرغمال بنا لیا، جس کے بعد موبائل شاپ کے تالے توڑ کر دکان میں داخل ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے دکان سے 250 سے زائد قیمتی موبائل فون چوری کر لیے، جن کی مجموعی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مسلح افراد تین لاکھ روپے نقدی بھی سمیٹ کر لے گئے۔ واردات کے بعد ملزمان کار میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور موبائل شاپ کے مالک کانتیش کمار سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں ڈکیتی کے حوالے سے ھالا ہندو پنچایت کے صدر کے کے نارائن داس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ۔اگر دو دنوں میں ڈکیتی۔ رکور نہ کروائی گئی تو ہم اپنا احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button