ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی کا سول اسپتال مکلی کا تفصیلی دورہ

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی کا سول اسپتال مکلی کا تفصیلی دورہ، مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی نے سول ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی بلاک ، او پی ڈی ، نو تعمیر شدہ ڈائگنوسٹک سینٹر ، کارڈیو ، میڈیکل اسٹور ، فیمیل وارڈ ، حفاظتی ٹیکہ جات مرکز ، ملیریا سینٹر سمیت دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل پروگرام منیجر مرف آدم ملک اور سول سرجن ڈاکٹر سید یامین شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ، ڈاکٹروں اور عملے کی کارکردگی ، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر سرمد علی نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادویات کی مکمل دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور ایمرجنسی مریضوں کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جائے۔



