پنجاب حکومت نے 23 ماہ میں 10 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کردیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے 9 لاکھ 94 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کر کے ان اسامیوں پر بھرتیاں کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس اکاؤنٹ پر تاریخ ساز پیشرفت کے حوالے سے آگا کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدُللہ، فروری 2024 سے اب تک پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں-

مریم نواز شریف نے لکھا کہ 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں سرکاری محکموں ،ادارہ جاتی اصلاحات اور سروسز میں توسیع کے ذریعے پیدا کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button