مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے)مکہ مکرمہ ریجن میں ایک پاکستانی شہری کا سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق  پاکستانی شہری نقاب خان کو  سعودی عرب میں  منشیات اسمگلنگ کرنےکی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور اقبالی بیان میں ملزم پر عائد الزام ثابت ہوگیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ قانونی چارہ جوئی کے بعد ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی روشنی میں نقاب خان کو سزائے موت کا حکم سنایا۔

مزید خبریں

Back to top button