وزیرآباد: واسا نے اللہ والا چوک اور گردونواح میں سیوریج لائنز اور مین ہولز کی صفائی کا آغاز کر دیا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب ویژن کے پیش نظر واسا وزیرآباد نے اللہ والا چوک اور گردونواح میں سیوریج کے مین ہول اور نالوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واسا وزیرآباد نے بارشوں کے پیش نظر اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے اللہ والا چوک اور گردونواح میں مین ہولز اور نالوں کی صفائی کا عمل شروع کر رکھا ہے جس کی براہ راست نگرانی ایم ڈی واسا علی حسنین مغل کر رہے ہیں۔انہون نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرحلہ وار وزیرآباد کے ہر علاقے میں بند سیوریج لائنوں کو کھولا جا رہا ہے تا کہ بارش کے دنوں میں کہیں بھی پانی جمع نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ان کا پورا فوکس شہر کے نالوں اور مین ہولز کی مک۔ک صفائی کی جانب ہے جسے مرحلہ وار جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button