ٹھٹھہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، فصلیں سوکھنے لگیں،وضو تک کا پانی میسر نہیں

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانو/پی کے)ٹھٹھہ ضلع میں پینے کے پانی سمیت زرعی پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
ٹھٹھہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ایک ماہ سے زائد پانی کی بندش کے باعث کروڑوں کی لگی فصلیں بھی سوکھنے لگیں آبادگاروں کو کروڑوں کے نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے پانی کی قلت کی وجہ سے آبادگاروں اور عوام کا سڑکوں پر نکلنا اور انسانوں سمیت جانوروں کی پیاس بھی حکومت اور محکمہ ایریگیشن پر اثر نہیں کرسکی مذید پہلی فروری تک پانی کی قلت کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے پانی کی قلت کی وجہ سے مساجد امام بارگاہوں میں بھی نمازیوں کے لیے وضو تک کا پانی میسر نہیں ہے جبکہ پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے



