مٹیاری: نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی کارروائی، 275 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

مٹیاری (رپورٹ: امجد راجپوت)وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سندھ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول سندھ اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول حیدرآباد، میرپورخاص و شہید بینظیر آباد ڈویژنز محمد علی بلوچ کی نگرانی میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ مٹیاری نے کامیاب کارروائی کی ہے۔

کارروائی کے دوران کرائم سرکل مٹیاری کے انچارج جاوید میمن (این سی انسپکٹر) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 275 گرام چرس برآمد کرلی۔

نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے مطابق ملزم دیدار علی ولد ابان خان سکنہ گاؤں ہالا، ضلع مٹیاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 01/2026 کے تحت سی این ایس ایکٹ 2024 کی دفعہ 9(1)-3 اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button