بابر اعظم کا بگ بیش میں کھاتا ختم

میلبورن(جانو ڈاٹ پی کے)بگ بیش لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا سفر اختتام کو پہنچ گیا۔سڈنی سکسرز کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو واپس بلا لیا ہے،جس کے بعد وہ بگ بیش لیگ کے باقی میچزمیں حصہ نہیں لیں گے،بابراعظم اب پاکستان ٹیم کا کیمپ جوائن کریں گے۔فرنچائزکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ بابراعظم کی خدمات پروہ ان کےبےحدمشکور ہیں،اور مختصر وقت میں ٹیم کے لیے انکی شمولیت کوسراہتے ہیں۔بابراعظم کی واپسی کے بعدسڈنی سکسرز کو بگ بیش لیگ کے آئندہ میچز میں ان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ اس قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button