وہ بیٹھے ہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر!

ڈیوس(جانوڈاٹ پی کے)ڈیوس میں غزہ’’بورڈ آف پیس‘‘معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کچھ دیر تک سرگوشی ہوتی رہی،اس دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں دریافت کیا جس پر وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے سامنے بیٹھے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کیطرف اشارہ کیا اور امریکی صدر کو بتایا کہ وہ سامنے بیٹھے ہیں فیلڈ مارشل۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دیکھ کر مسکرائے اوراشاروں ہی سے علیک سلیک کیا۔



