ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

ٹھٹھہ ( رپورٹ جاوید لطیف، نمائندہ میمن جانوڈاٹ پی کے )ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹھہ، مکلی، جھرک اور جھمپیر پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 3 گٹکا مٹیریل سپلائر/ فروش ملزمان زیشان ولد اقبال مسیح، محمد اسماعیل ولد سرفراز راجپوت، اشرف ولد مشتاق سموں اور 3 منشیات فروش ملزمان زین العابدین ولد عبداللہ ملاح، مظفر حسین ولد محمد امین سموں اور ممتاز علی ولد علی محمد درس کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 100 کلو گٹکا مٹیریل، 550 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 آلٹو کار، 1 کلٹس کار اور 59 بیگز دیسی شراب برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر منشیات آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں

مزید خبریں

Back to top button