لاڑکانہ: پولیس اور ڈاکوؤں کے مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ شہر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق پہلہ مقابلہ تھانہ اللہ آباد کی حدود میں ہوا جہاں پر جرائم کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں اور گشتی پولیس میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جس سے 30 بور پسٹل برآمد ہوا، زخمی ڈاکو کی شناخت علی حیدر عرف علی ابڑو کے نام سے ہوئی جس کے خلاف تھانہ تعلقہ پر 6 مقدمات درج ہیں. دوسرا مقابلہ تھانہ ولید کی حدود آریجا روڈ پر ہوا جہاں زخمی حالت میں ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کیا گیا، گرفتار ڈاکو کی شناخت طاہر سانگی کے نام سے ہوئی، پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی معلومات مطابق گرفتار ڈاکو حالیہ ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہے جس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپريشن جاری ہے.

مزید خبریں

Back to top button