ڈی سی ساؤتھ کا ایک بھی شخص کے لاپتہ ہونے تک آپریشن نہ روکنے کا اعلان، رمپا پلازہ عارضی طور پر بند

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں گل پلازہ سانحے کے بعد ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ عمارت کے دو حصوں تک رسائی میں مشکلات ہیں، تاہم سرچ آپریشن فائنل مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
ڈی سی ساؤتھ کے مطابق، سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کوئی بھی لاپتہ شخص نہیں مل جاتا۔ اس دوران ملبے کے دو ڈمپر لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ملبے کی وجہ سے رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، کیونکہ ایس بی سی اے نے اسے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اور عمارت کے خطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکام نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ سٹرکچر سے غیر محفوظ اشیاء کو فوری طور پر ہٹا کر مرمت کرائی جائے، اور عمارت اس وقت تک استعمال نہیں ہو سکے گی جب تک مجاز اتھارٹی اسے محفوظ قرار نہ دے۔



