ایرانی میزائل حملوں کے خدشے پر اسرائیلی ائیرلائنز کے طیارے بیرونِ ملک منتقل کرنے کی تیاری

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگوف کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کے لیے اسرائیلی ائیرلائنز اپنے جہازوں کو دنیا بھر میں منتقل کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ طیاروں کو منتقل کرنے کی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن ہم پہلے سے تیار شدہ منصوبوں کے مطابق اس مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ائیر لائن کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ ’فی الحال ہمارے آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ گزشتہ برس جون میں اسرائیل ایران جنگ کے دوران ہمیں طیارے منتقل کرنے کی ضرورت پڑی تھی‘۔

اہلکار نے مزید کہا کہ اس وقت کچھ طیارے قبرص اور ایتھنز منتقل کیے گئے جبکہ ہمارے طیارے تھائی لینڈ، امریکا اور یورپ کے دیگر مقامات پر بھی موجود تھے‘۔

مزید خبریں

Back to top button