یتیم بچوں کیلئے اے ایف این آرفن کئیر ہوم سنٹر فلاحی اقدام خوش آئند پیش رفت ہے، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد

50 یتیم بچوں کے لیے ابتدائی سیٹ اپ قائم، مفت تعلیم اور رہائش فراہم کی جائے گی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)  یتیم بچوں کے لیے اے ایف این آرفن کئیر ہوم سنٹر فلاحی اقدام خوش آئند پیش رفت ہے،یتیم بچوں کی پرورش نا صرف مذہبی وسماجی ذمہ داری ہے بلکہ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کے لئے اشد ضروری ہے،ہم سب کو اس اجتماعی کاوش میں بڑھ  چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو دینی ودنیاوی تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں مستقبل میں معاشرے کا فعال رکن اور ذمہ دار شہری بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد حسین پیرزادہ نے اے ایف این آرفن کئیر ہوم کے وزٹ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر عدنان محمد گجر ودیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے 50 یتیم بچوں کے لیے ابتدائی سیٹ اپ قائم کر دیا گیا ہے، جو چند دنوں کے اندر مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا ان شاء اللہ۔اس فلاحی اقدام کے تحت زیرِ تعلیم بچوں کو مفت تعلیم،آمد و رفت کی سہولت،رہائش،معیاری کھانامہیا کیا جا رہا ہے،یہ قدم معاشرے کے کمزور طبقات کی کفالت اور روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس نیک کاوش کو قبول فرمائے اور مزید وسعت عطا کرے۔اللہ تعالیٰ ہمیں آسانیاں عطا فرمائے اور ہمیں آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

مزید خبریں

Back to top button