خواتین اسلامی نظام اور دیانتدار حکمرانی کی ضرورت کو اجاگر کریں، ڈاکٹر حمیرا طارق

سکھر (جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین) کی سیکرٹری جنرل محترمہ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ھے کہ خواتین معاشرے کا ایک اھم حصہ ھیں جو گھریلو تعلیم و تربیت کے زریعے اصلاح معاشرہ کیساتھ نظام کی تبدیلی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر سکتی ھیں، موجودہ حالات میں خواتین کی زمہ داریاں بھی دوچند ھو چکی ھیں انہیں اپنے حصہ کا مثبت کردار ادا کرنا ھوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سکھر کے زیر اہتمام گلشن ھالار ھال سکھر میں ناظمہ صوبہ سندھ محترمہ رخشندہ منیب کی زیر صدارت خواتین کے اجتماع عام اور خواتین کارکنان کے اجتماع. سے خطاب کرتے ھوئے کیا، اجتماعات میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر نائب ناظمات صوبہ عائشہ ظہیر ، اسماء قریشی ،نائب قیمہ ثمینہ سعید ، ، ناظمہ ضلع عظمیٰ وحید ،ماروی احمد سمیت دیگر خواتین رھنماء بھی موجود تھیں، محترمہ ڈاکٹر حمیرا طارق نے. مذید کہا کہ خواتین اسلامی نظام اور بہترین دیانتدار حکمرانی کی ضرورت کو اجاگر کریں تاکہ زمام اقتدار محبت وطن دیانتدار لوگوں کے ھاتھوں میں آسکے جس سے تمام مسائل کا خاتمہ ھوگا، انہوں نے مذید کہا کہ دنیا کا منظرنامہ تبدیل ھورھا ھے ،ایک دوسرے پر بالادستی کیلئے پاور گیم چل رھا ھے، لیکن سپر پاور صرف اللہ سبحانہ کی زات ھے، جس نے ھمیں اپنے دین اسلام کو نافذ کرنے کیلئے خلیفہ بنایا ھے ، انہوں نے کہا کہ ھم ظلم و استحکام کا خاتمہ اور انصاف کا نظام لائیں گے، انہوں نے کہا کہ آج کی اعلی تعلیم یافتہ نوجوان نسل بھی اپنی اسلامی تاریخ سے آشنا نہیں ھے جب تک ھمیں اپنی روشن تاریخ نہیں پتہ ہوگی تو کیسے وہ لا الہ الا اللہ کے مقصد کیلئے حاصل کیے ہوئے ملک کو اس مقصد پر کھڑا کرے گی، انہوں نے کہا کہ تاریخ میں سکندر اعظم کا مطالعہ کرایا جاتا ھے جبکہ سکندر اعظم سے بڑی سلطنت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کم وقت میں کی ، دنیا میں واحد فتح فتح مکہ ھے جو اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ھے



