مٹھی: شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

 مٹھی(رپورٹ : میندھرو کاجھروی)ڈیپلو کے گاؤں مراد لاشاری میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی۔  32 سالہ خاتون جس کی شناخت وزیراں بیوی غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے، نے مبینہ طور پر رات گئے گھر کے قریب درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

 اطلاع ملنے پر ڈیپلو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفصیلات حاصل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال پہنچایا، جہاں سے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

 پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر لی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں

Back to top button