ٹھل میں لڑکی آسیہ کھوسو سے اجتماعی زیادتی کیس کو باضابطہ طور پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا

لاڑکانہ (رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں لڑکی آسیہ کھوسو سے اجتماعی زیادتی کیس کو باضابطہ طور پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے، ایف آئی اے لاڑکانہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائیم سیل عبدالعلیم بلو کے زیرقیادت ٹیم ٹھل پہنچی تو پولیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی غلام مصطفيٰ ابڑو نے کیس کے کاغذات اور گرفتار 8 ملزمان کو ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کردیا، گرفتار ملزمان میں دو ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں. ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر کرائیم سیل عبدالعلیم بلو کا کہنا تھا کہ مقامی عدالت کے احکامات پر کیس کی تحقیقات ہمارے ادارے کے حوالے کی گئی ہے جس کے تحت ہم اس واقعے کی نئی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھائینگے، دوسری جانب ایف آئی اے کی ٹیم گرفتار ملزمان کو لیکر لاڑکانہ پہنچ گئی ہے۔



