اٹلی میں سمندری طوفان ہیری نے قیامت برپا کردی، 9 میٹر تک اونچی موجیں ،ہوٹلز اور گھروں میں پانی داخل

میلان(جانوڈاٹ پی کے)اٹلی کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی جزیروں لیپاری اور سِسِلّی میں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ہیری نے تباہی مچا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے 9 میٹر تک اونچی موجیں پیدا ہوئیں۔
سمندری طوفان سے اُٹھنے والی یہ طاقتور لہریں اپنے حدود کو عبور کرتی ہوئی جزیرے میں بنے ہوٹلز اور گھروں میں داخل ہوگئیں۔
گھروں میں داخل ہونے سمندری پانی نے گھر کی قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔
👀 A damaging storm surge swept through streets in Letojanni on the Italian island of Sicily last night, carrying debris inland…pic.twitter.com/wCCffd1MEh
— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) January 21, 2026
سمندری پانی سے جزیرے میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بچلی کے فینسی کھمبوں کو نقصان پہنچا اور ٹریفک معطل ہوکر رہ گیا۔
ساحلی علاقوں سے تقریباً 190 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جن میں ایک نگہداشت مرکز کے 32 رہائشی بھی شامل تھے۔
مختلف ساحلی قصبوں میں اسکول تاحکم ثانی بند اور ہنگامی آپریشن سینٹرز فعال کردیے گئے۔ جن میں متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
ادھر گھروں میں سمندری پانی داخل ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس سے طوفان کی ہولناکی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔



