بلڈرزکی’’چِیرَہ دَسْتیاں‘‘ اور آرمی چیف کو شکایتیں

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) بلڈرزکی چیرہ دستیاں اور آرمی چیف کو شکایتیں،ماہرین نے سندھ حکومت کو سختی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

2024کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے  کہ کراچی میں بیشترعمارتوں میں فائرنگ الارمنگ سسٹم اور سیفٹی سستم سرے سے ہی موجود نہیں،حکومت کی ڈھیل کیوجہ سے معاملہ مزید بگڑ گیا۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 3دن کے اندراندر پوری کراچی کی عمارتوں میں فائرسیفٹی سسٹم انسٹال کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تاجروں کا گٹھ جوڑ آڑے آگیا۔کراچی بلڈرز کی تنظیم’’آباد‘‘نے3دن کے وقت کو انتہائی کم عرصہ قرار دیتے ہوئے مزید مہلت طلب کی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ اب3دن کا وقت مانگنے والوں سے معصومانہ سوال ہے کہ بلڈنگ کے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے کیوں فائر سیفٹی سسٹم نصب نہیں کئے گئے؟۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے جونہی بائی لاز کی پابندی کیلئے سختی شروع کی جاتی ہے ویسے ہی بعض بلڈرزشکایات لےکراوپر چلے جاتے ہیں اور سسٹم کو ڈی ریل کر دیتے ہیں۔

 

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button