وزیر اعظم شہبازشریف سے فلسطینی ہم منصب کی ملاقات،نیک خواہشات کااظہار

ڈیوس(جانو ڈاٹ پی کے)ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نےملاقات کی ہے۔فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ خود چل کر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پاس آئے اور اپنا تعارف کروایا۔فلسطین کے وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لئے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا دلی شکریہ ادا کیا۔محمد مصطفیٰ نے عالمی فورمز پر فلسطین کے موقف کی حمایت اور فلسطین کاز کیلئے پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button