کھیلنا ہے تو بھارت میں کھیلو ورنہ۔۔۔!
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو دھمکی دیدی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کووینیو تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کا بھارت سے وینیو تبدیل کرکے سری لنکا کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بنگلہ دیش نے بھارت میں جاکر نہیں کھیلنا تو اس کی جگہ کسی دوسری ٹیم کو شامل کرلیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈکا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



