پنجاب کے ہر شہری کی’’ہیلتھ پروفائل‘‘اگلے6مہینے میں بنانے کا اعلان

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے ہر شہری کی’’ہیلتھ پروفائل‘‘اگلے6مہینے میں بنانے کا اعلان کردیا،پنجاب کے ہر شہری کو اس کی تحصیل میں علاج فراہم کرنے کا اعلان۔وزیر اعلیٰ نے جھنگ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے پنجاب کا ہر شہری برابر ہے،پنجاب کے ہر شہری کو برابر حقوق اور علاج میسر ہوگا۔



