گل پلازہ،کراکری کی دکان سے 30لاشیں مل گئیں،جاں بحق افراد کی تعداد61ہوگئی،مزید اموات کاخدشہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گل پلازہ میں سرچ آپریشن میں 30لاشیں ملی گئیں،جاں بحق افراد کی تعداد61ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں۔گل پلازہ میں آگ لگنےکے بعد لوگوں نے خود کو بچانےکے لیے دکان میں بندکرلیا تھا،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔پولیس سرجن کے مطابق آج ملبے سے نکالی گئی مزید باقیات کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے تاہم مزید اموات کا اندیشہ ہے۔ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ گزشتہ رات مزید 3 لاشیں شناخت ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، آئندہ ایک دو گھنٹوں میں مزید 3 سے 4 ڈی این اے رپورٹس آنے کی توقع ہے، آگ کی شدت کے باعث ڈی این اے شدید متاثر ہوا، شناخت کا عمل مشکل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button