جناح ہسپتال کراچی میں’’ادویات چور‘‘گینگ پکڑاگیا
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نےادویات چوری کی تحقیقات کیلئے5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)جناح اسپتال سےہر ماہ لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات چوری کرنے والا گروپ پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نےادویات چوری کی تحقیقات کیلئے5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی اپنی رپورٹ24گھنٹے میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو پیش کرے گی۔کمیٹی جناح اسپتال کے 5سینئیرارکان پر مشتمل ہے،کمیٹی کی سربراہ سینیٹر ڈاکٹر پروفیسر نگہت شاہ ہیں۔ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد سلیمان، اے ڈی ایم ڈاکٹر صدام صالح تحقیقات کریں گے۔میڈیکل ائی سی یو کے ہیڈ ڈاکٹر زیشان علی اور ڈاکٹر عدیل سمو بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی کی رپورٹ پر مقامی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

قبل ازیں ادویات چوری کرنے والے گروپ کے2افراد کو ادویات اور بھری گاڑی سمیت پکڑاگیاگروپ میں شامل2فراد جناح اسپتال کے سرکاری ملازم ہیں،مبینہ ادویات چور دونوں ملازمین کو سیکورٹی گارڈوں نے پکڑکر اسپتال کی چوکی میں بند کردیا۔سرکاری ادویات سے بھری ہائی ایس گاڑی سمیت اپنی تحویل میں لے لی گئی۔ادویات چور شعیب اور خاور سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ملازم گائنی جبکہ دوسرا ایمرجنسی میں کام کرتا ہے۔



