آکشن سے قبل ہی کھلاڑیوں کی موجیں لگ گئیں

بابر،محمدرضوان،شاہین آفریدی،سلمان علی آغا کی موجیں

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سپر لیگ کی آکشن سے قبل ہی کھلاڑیوں کی موجیں لگ گئیں،پاکستانی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آ گئی،ذرائع  کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ نئی کٹیگریز میں پلاٹینم میں برقرار،صاحبزادہ فرحان گولڈ ،سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے،وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے،کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم ، عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے،خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے، شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرارملاہورقلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کٹیگری میں برقرارہے۔سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے،پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار،محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے،ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار،اسامہ میراور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔اسی طرح محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کٹیگری میں چلے گئے، عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار، ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے، خواجہ نافع سلور  اور حسن نواز ایمرجنگ سے  گولڈ میں آ گئے

مزید خبریں

Back to top button