ہالا: پی ایف یو جے ورکرز یونٹ مٹیاری کی 2026 کی باڈی متفقہ طور پر منتخب

مٹیاری (رپورٹ: امجد راجپوت، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ہالا میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز یونٹ مٹیاری کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع مٹیاری کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پریس کلبوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہالا، بھٹ شاہ، سعید آباد، مٹیاری، کھیبر، اڈیرو لعل اسٹیشن، پلیجانی اور تاجپور کے پریس کلبوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر سال 2026 کے لیے پی ایف یو جے ورکرز یونٹ مٹیاری کی نئی باڈی منتخب کی گئی۔

منتخب عہدیداران کے مطابق:

صدر: عبدالغفور میمن

سینئر نائب صدر: سہیل بھیو

نائب صدور: اشفاق جان بلیدی، فیاض ہاشمانی

جنرل سیکریٹری: محمد الدین بلوچ

جوائنٹ سیکریٹری: واحد جان مری

ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری: نثار شہوک

خزانچی: قاسم پلال

ڈپٹی خزانچی: امتیاز میمن

انفارمیشن سیکریٹری: اسلم آزاد گانگھلو

ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری: اختیار میرجت

سوشل میڈیا انچارج: علی رضا میرجت

سوشل میڈیا سیکریٹریز: شمشاد راجپوت، محمد خان قمبرانی

آفس سیکریٹری: امجد راجپوت

ڈپٹی آفس سیکریٹری: سومار چھٹو

پریس سیکریٹری: نثار لغاری

پروگرام آرگنائزر: غلام مصطفیٰ سموں

قانونی مشیران: فضل الرحمان چنڈ، انوار الحق

ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین: قاسم قمبرانی

وائس چیئرمین ورکنگ کمیٹی: عبدالقیوم راجپوت

ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں ایاز لطیف، علی حسن کھوسو، حاجی خان عباسی، ممتاز وریاہ، غلام نبی ساہوال، معشوق قمبراانی، نواز سیال، جمشید کلہوڑو، خالد کھوسو اور ندیم راجپوت شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران صحافیوں کو درپیش مسائل، حقوق کے تحفظ، تنظیمی مضبوطی اور صحافتی آزادی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب باڈی ضلع مٹیاری کے صحافیوں کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button