اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف نئی ایف آئی آر کے بعد لیگل برانچ کو تالے لگا دئیے گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سوشل ورکر ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف نئی ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی لیگل برانچ کو پولیس کے حکم پر تالے لگا دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر کو لیک کرنے کا الزام ہے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف یہ ایف آئی آر جولائی میں درج کی گئی تھی اور دونوں نے اس میں ضمانت حاصل نہیں کی تھی۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ملزمان حفاظتی ضمانت کے لیے کل سے ہائی کورٹ میں موجود ہیں۔
پولیس کے سینئر افسران نے عملے کی کارکردگی کی جانچ کے بعد لیگل برانچ کو مؤثر طور پر بند کیا، تاکہ مزید حساس معلومات کے لیک ہونے سے بچا جا سکے۔



