70 فیصد حصہ کلیئر کیا جا چکا، مزید لاشیں نہیں ملیں، میئر کراچی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے گل پلازہ کا دورہ کیا اور جاری ریسکیو آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اب تک پلازہ کا تقریباً 70 فیصد حصہ کلیئر کیا جا چکا ہے جبکہ منہدم حصے سے ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال مزید لاشیں نہیں ملی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انجینئرز نے گل پلازہ کے اطراف موجود عمارتوں کا معائنہ بھی کیا ہے، جہاں فائر سیفٹی الارمز اور دیگر حفاظتی انتظامات کو چیک کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ مستقبل میں اس نوعیت کے سانحات سے بچاؤ کے لیے جامع اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button