وزیرآباد :مالی دباؤاور گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) نوجوان نے گھریلو لین دین اور باہمی چپقلش سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھاکراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جامکے چٹھہ کا رہائشی سہیل نا می شخص گزشتہ کچھ عرصے سے گھریلو مسائل اور مالی دباؤ کا شکار تھا، جس کے باعث اس کی ذہنی کیفیت متاثر ہو رہی تھیاور اسی کیفت میں اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے باعث اسکی حالت غیر ہوگئے جسے طبی امداد کی خاطر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔



