وزیرآباد: ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی کتاب ”دل کی باتیں” کی رونمائی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) معروف معالج و ادیب ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی کتاب ”دل کی باتیں ”کی رونمائی،نجی ریستوران میں تقریب کا انعقاد،ضلع وزیرآباد کے سینئر ڈاکٹرز و ادب سے وابستہ افراد کی شرکت۔امراض قلب سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی تصنیف”دل کی باتیں ”شعبہ طب سے وابستہ افراد اور کتب بینی کے شائقین کے لیے منفرد و اچھوتا شاہکار ہو گی ان خیالات کا اظہار  پی ایم اے وزیرآباد کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر نے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر غلام مرتضی قاضی،کیپٹن ڈاکٹر ارشد نسیم،آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر ناصر امین،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر منور،صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ،جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت طب سے وابستہ افراد خصوصا ینگ ڈاکٹرز کے لیے معاون و راہنما کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی 5ویں تصنیف دل کی بیماریوں، ان کی وجوہات، بروقت تشخیص، مؤثر احتیاطی تدابیر اور عام لوگوں میں آگاہی کے حوالے سے ایک جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے۔تقریب میں وزیرآباد کے سینئر و جونیئر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کتاب کی علمی، طبی اور عوامی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  مہمانِ خصوصی اور PMA وزیرآباد کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر  نے  کہا کہ“دل کی باتیں ”نہ صرف عام عوام بلکہ میڈیکل طلبہ اور نوجوان معالجین کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے دل کی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں اس کتاب کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button