بلاول بھٹو زرداری کی محمود خان اچکزئی اورعلامہ راجہ ناصرعباس کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارک باد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے منصب کے لیے منتخب ہونے پر محمود خان اچکزئی کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کے لیے منتخب ہونے والے علامہ راجہ ناصر عباس کے لیے بھی مبارک باد کا پیغام پیش کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن رہنما پارلیمان میں آئینی بالادستی، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط اور مؤثر آواز بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے قائدین ایوان بالا اور ایوان زیریں میں مثبت، ذمہ دار اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی مفادات کے تحفظ اور پارلیمان کے وقار پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اور ہمیشہ پارلیمان کے احترام اور جمہوری اصولوں کے تحفظ کے لیے کام کرتی رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button