عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی 96ویں سالگرہ عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن جانوڈاٹ پی کے )عوامی تحریک کے بانی اور سندھ کے عظیم دانشور و انقلابی رہنما محترم رسول بخش پلیجو کی 96ویں سالگرہ اُن کے مزار جنگ شاہی میں عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کے صدر رزاق چانڈیو کی قیادت میں منائی گئی۔ تقریب میں مرکزی سینئر رہنما دادا عبدالقادر رانٹو، مرکزی رہنما نور نبی پلیجو، شاہ محمد چانگ، بلاول لاشاری، ریاض عباسی، ایوب انڑ، غلام علی زئور، دریا خان زئور، تحمینہ لاشاری، سائرہ رزاق سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، قائد کو سلامی دی گئی اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ محترم رسول بخش پلیجو نے سندھ کے حقوق، قومی خودمختاری، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور مظلوم طبقات کی آواز بننے کے لیے پوری زندگی جدوجہد کی۔ انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، تکالیف جھیلیں مگر اصولوں سے ایک لمحے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔
رہنماؤں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کی سیاست اصولوں، سچائی اور عوامی حقوق پر مبنی تھی، جو آج بھی سندھ کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اُن کے فکر اور جدوجہد کو زندہ رکھنے کے لیے عوامی تحریک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور سندھ کے وسائل، دھرتی اور عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی جائے



