قومی اسمبلی میں گل پلازہ سانحے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلاز ہ پر ایم کیو  ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئی۔

قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بحث کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ آگ اب کراچی کے ہر شہری کے دل میں لگی ہوئی ہے، نئے انتظامی یونٹس بنانا ملک کی تقسیم نہیں، اس کو سیاست کی نذرنہ کریں۔

اس پر پیپلزپارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ سیاست کو بیچ میں نہیں لارہی لیکن سب جانتے ہیں کہ 2002اور 2003 میں کس کی حکومت تھی اور کس کے دورحکومت میں دکانوں کو بڑھانے کی اجازت ملی، ضروری نہیں کہ حادثے کے  وقت وزیراعلیٰ اور وزرا پہنچیں، ریسکیو اداروں کا پہنچنا ضروری ہوتا ہے ۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی، زنجیر دروازے پر لگاکر 360 افراد مرے، کسی کو مدد نہ کرنے دی گئی، سانحے بلدیہ کا نام کیوں نہیں لیتے۔

مزید خبریں

Back to top button