مریم اورنگزیب کے نئے لُک پر تنقید، بشریٰ انصاری دفاع میں سامنے آگئیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب پر تنقید کرنے والوں کو شٹ اپ کال دے دی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں جنیدر صفدر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی اور ان کے نئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کردی۔
سوشل میڈیا صارفین نے مریم اورنگزیب کی پہلے اور اب کی تصویر کا موازنہ کرتے ہوئے تنقید کی۔
تاہم سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ان کے دفاع میں سامنے آئیں اور مریم اورنگزیب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں مریم کو ذاتی طور پر جانتی ہوں، ان کا وزن کم کرنا، ان کی محنت اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مریم ماشا اللہ آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔‘
بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ زارا نور عباس نے بھی لکھا کہ ’یہ ثبوت ہے اگر خاتون اپنا خیال رکھنا چاہے تو کچھ بھی حاصل کرسکتی ہے۔‘
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب مارچ 2024 سے حکومت پنجاب میں سینئر وزیر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ہانیہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اتنی زیادہ افواہوں کے بعد اب تو وہ خود بھی شادی کا سوچنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شادی ہوئی تو وہ سادہ تقریب کو ترجیح دیں گی۔
ہانیہ نے شادی کے لباس سے متعلق سوال پر بتایا کہ وہ اپنی شادی پر جامنی رنگ کا لباس زیب تن کریں گی۔
بابر اعظم کے ساتھ شادی کے امکان پر اُنہوں نے کہا کہ مداحوں کے مطابق تو یہاں سب کچھ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دراصل وہ صرف شادی کی تھیم پر سالگرہ کی تقریب کرنا چاہتی تھیں، اصل شادی نہیں، لیکن مداحوں نے اس معاملے کو سنجیدہ طور پر لے لیا۔



