ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دوبارہ ساتھ:مداحوں میں شادی کی چہ مگوئیاں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا شمار پاکستانی شوبز کے 2 مقبول ستاروں میں ہوتا ہے، جو ماضی میں اپنے تعلق اور پھر علیحدگی کے باعث شہ سرخیوں میں رہے۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اب ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔
دونوں ان دنوں ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں بھی شرکت کررہے ہیں، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی ممکنہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ رات نے اپنی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور مداحوں کے سوالات پر لب کشائی کی۔
ہانیہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اتنی زیادہ افواہوں کے بعد اب تو وہ خود بھی شادی کا سوچنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شادی ہوئی تو وہ سادہ تقریب کو ترجیح دیں گی۔
ہانیہ نے شادی کے لباس سے متعلق سوال پر بتایا کہ وہ اپنی شادی پر جامنی رنگ کا لباس زیب تن کریں گی۔
بابر اعظم کے ساتھ شادی کے امکان پر اُنہوں نے کہا کہ مداحوں کے مطابق تو یہاں سب کچھ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دراصل وہ صرف شادی کی تھیم پر سالگرہ کی تقریب کرنا چاہتی تھیں، اصل شادی نہیں، لیکن مداحوں نے اس معاملے کو سنجیدہ طور پر لے لیا۔



