ایک اسکریچ، زندگی آسان: امریکی خاتون کی لاٹری جیتنے کی دلچسپ کہانی

امریکا(جانوڈاٹ پی کے)امریکا میں ایک سٹور پر تازہ دم ہونے کے لیے رکنے والی خاتون نے 75 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک دکان پر مشروب خریدنے کی غرض سے رکیں جہاں انہوں نے ایک لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔

کارڈ اسکریچ کرنے پر انہیں معلوم ہوا کہ وہ 75 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئی ہیں۔

انعام جیتنے والی خاتون نے بتایا کہ انعام جیت کر وہ بہت جذباتی تھیں۔ انعام کی رقم ان کی زندگی کچھ آسان بنائے گی۔ وہ جانتی ہے کہ پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا لیکن یہ ضرور ان کی مدد کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button