تھرپارکر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، سفینہ کے 30 کٹے برآمد، 2 ملزمان گرفتار

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی)تھرپارکر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔
ایس ایس پی تھرپارکر کی واضح ہدایات پر ضلع تھرپارکر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز رفتاری سے جاری ہے۔ سی آئی اے انچارج تھرپارکر سبحان میمن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں انور نہریو اور میر بروہی کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے سفینہ کے 30 کٹے برآمد ہوئے، جنہیں سپلائی کے لیے تھرپارکر لے جایا جا رہا تھا۔ بروہی سانگھڑ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ گاڑی کا نمبر AUF-865 استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن کلوئی میں ایس پی پی ایم گٹکا ایکٹ کی دفعہ 8 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے اہم تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ کامیاب آپریشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اور تھرپارکر اب منشیات فروشوں کے لیے محفوظ نہیں رہا، جب کہ ملزمان تھر سمیت دو ڈویژن میں منشیات فروشی میں ملوث ایک بڑے گروہ کے سرگرم رکن بتائے جاتے ہیں۔ یہ تمام کارروائیاں ایس ایس پی تھرپارکر شعیب میمن کی واضح ہدایات، نگرانی اور حکمت عملی کے تحت ممکن ہوئی ہیں جن کی قیادت میں ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بغیر کسی دباؤ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ویلڈن سی آئی اے انچارج سبحان میمن آپ جیسے ایماندار، بہادر اور فرض شناس افسران تھر کے نوجوانوں اور معاشرے اور آنے والی نسلوں کے لیے امید، تحفظ اور حوصلہ کی علامت ہیں۔ آپ کی قیادت اور ایس ایس پی تھرپارکر کی سرپرستی میں پولیس کا وقار بلند ہو رہا ہے اور عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔



