بدین:محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف محکمہ خزانہ کے سامنے احتجاجی دھرنا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں آر او پلانٹ، یو ایف او پلانٹ اور واٹر سپلائی پر تعینات ملازمین کی جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کرنے کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طرف سے اس پر عمل نہ کرنے اور گزشتہ ماہ سے ملازمین کی بلاجواز تنخواہیں جاری نہ کرنے کے خلاف بدین میں محکمہ خزانہ آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا ارشد علي هنگورجو، راجہ خاصخيلي، مٹھو مزاري اور دیگر کی قیادت میں ایک سو سے زائد ملازمین کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد ہماری ماہوار تنخواہیں اضافے کے ساتھ چالیس ہزار روپے ہوتی ہے لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے اور اوپر سے محکمہ خزانہ کے ضلعی افسر کی جانب سے تنخواہوں کے عوض ایڈوانس کمیشن نہ دینے کی وجہ سے گذشتہ ماہ سے محکمہ ہمارے تنخواہیں روک رکھی ہیں جس کے باعث ہمیں انہیں شدید دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور فوری تنخواہیں جاری کی جائیں اور محکمہ خزانہ کے رشوت خور ضلعی افسر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے



